ابنا: ہیوگو شاویز کی تدفین صدر ہیوگو شاویزکی موت کے اعلان کے بعد وینزیولا میں صف ماتم بچھ گئی۔لوگوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور اپنے آنجہانی صدر کو یاد کرکے انتہائی دکھی اور غمگین نظر آئی۔ ہیوگو شاویز کی میت کو جب اسپتال سے ملٹری اسکول منتقل کیا گیا تو لاکھوں شہری شاویز کے تابوت کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے دارالحکومت کراکس کی سڑکوں پر موجود تھے۔ صدر شاویز کیوبا میں کینسر کے علاج کے بعد گزشتہ ماہ ملک پہنچے تھے لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہیں سکی۔ صدر شاویزکی سانس کی بیماری شدت اختیار کر گئی تھی اور وہ سانس کی نالی کے نئے انفیکشن میں مبتلا ہو گئے تھے۔ نائب صدر نے ہیوگو شاویزکے انتقال پر 7 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
.....
/169